دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزادکشمیر میں نئے سیاسی معاشرے کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ورنہ تباہی ہی تباہی ہے۔ سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان
No image بھمبر( پ ر) سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ کوئی بھی اس حکومت کو اپنا نہیں مانتا نہیں، دکھائی دیتا کہ موجودہ حکومت وقت پورا کریگی اگر کر بھی لے تو کیا کرلیں گے، برادریوںکے بتوں نے سیاست کو تباہ و وبرباد کردیا ، نااہل لوگوں کو آگے لایا جارہا ہے اپنے وزرا کو کہتا ہوں کہ اس نظام کے ساتھ چمٹے ہوئے ہو اس کی جماعت کا ٹکٹ لیکر الیکشن لڑنا ،آزادکشمیر میں نئے سیاسی معاشرے کے قیام کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ورنہ تباہی ہی تباہی ہے، یہاں سارا نظام مفلوج ہے گریڈ 5 کی آسامی کی این او سی بھی وزیراعظم نے اپنے پاس رکھی ہے، وزرا کو کس مقصد کے لیے بیٹھایا ہوا ہے، میڈیا کو سانپ سونگھا گیا ہے یہ پیسے بھی لیتا ہے اور گالیاں بھی پاکستان کو نکلواتا ہے، 23 ارب روپے لیکر شکریہ تک ادا نہیں کیا، طارق فاروق جماعت کا اثاثہ میرا قابل فخر ساتھی انتہائی متحرک اور مظبوط کمٹمنٹ کے حامل ساتھی ہیں، سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن چوہدری طارق فاروق نے کہا ہے کہ اگر میں سیکرٹری جنرل رہا تو موجودہ حکومت میں شامل کسی وزیر کو دوبارہ مسلم لیگ ن کا ٹکٹ نہیں لینے دونگا یہ نہیں ہوسکتا کہ آزادکشمیر بھر کے اندر کارکنان انتقامی کاروائیوں کا شکار رہیں اور آپ اپنی وزارتوں پر جماعت کو قربان کر دیں بھمبر سمیت آزادکشمیر بھر میں انتقامی کاروائیوں کی انتہا کردی گئی مسلم لیگی کارکنان کو ن لیگ کو ووٹ دینے کی سزا دی جارہی ہے خواتین کا دور دراز علاقوں میں تبادلہ ہوا بیشتر کی نوکریاں ختم ہوگئیں جب انوارالحق یہ کہتا ہے کہ میں نے کوئی انتقامی کاروائی نہیں کی تو زمین پھٹ کیوں نہیں جاتی یہ صرف سرکاری ملازمین پر شیر ہے باقء ایک ٹیلی فون پر ڈھیر ہوجاتے ہیں میرا حساب مانگنے والوں کو کہتا ہوں کہ اپنا بھی لائیں میرا بھی۔
ان خیالات کا اظہار بھمبر میں سابق ایس ایس پی عرفان سلیم کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے اہلیان بھمبر شہر کی جانب سے بہت بڑے استقبالیہ تقریب جو کہ جلسہ عام کی شکل اختیارکر گئی تھء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر عرفان سلیم چوہدری جمیل سلطان راجہ غلام ربانی سمیت عمائدین شہر جماعتی راہنماوں نے خطاب کیا جبکہ سابق امیدواران اسمبلی نذیر انقلابی عظیم بخش شعیب عابد راجہ اظہر اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ تقریب میں جگہ کم پڑنے کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد نے کھڑے ہوکر شرکت کی۔ اس سے قبل جب راجہ محمد فاروق حیدر خان عرفان سلیم جب پہنچے تو بینڈ کے دستے نے انہیں سلامی پیش کی سینکڑوں افراد نے ان کا پرجوش استقبال کیا ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں کہ جہاد کرینگے جہاد ہمارے ایمان کا حصہ ہے مگر افضل جہاد نفس کے خلاف ہے اس نام کو بدنام نا کریں نا اس کو سیاست کے لیے استعمال کریں اقتدار خدمت کے لیے بھی رب عطا کرتا ہے اور رسوا کرنے کے لیے بھی بھمبر کے لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اس جبر کا جس طرح آپ نے مقابلہ کیا اس کے دن بہت تھوڑے ہیں آپ نے گھبرانا نہیں ہے طارق فاروق جماعت کے سیکرٹری جنرل اورانتہائی مظبوط رہنما ہیں میں بھی اتنا کچا نہیں کہ ہر کوئی بہلا پھسلا کر لیجاے گا رمضان کے بعد پورے آزادکشمیر کا دورہ کرونگا ہر حلقے کے اندر جاییں گے ناراض دوستوں کو منائیں گے بھمبر میں دانش سکول طارق فاروق کی کاوش ہے میں تو ناراض ہوا کہ شاہ صاحب نیلم منہاس صاحب باغ اور طارق صاحب بھمبر لے گئے سکول 13 ویں ترمیم پر میری پارلیمانی پارٹی نے دباو برداشت کیا مگر سمجھوتہ نہیں کیا کوئی بھی اس حکومت کو اپنا نہیں مانتا یہ کس کی ہے سیکرٹری جنرل چوہدری طارق فاروق نے کہا کہ اس وزیراعظم نے کوئی جماعت چھوڑی ہی نہیں اب اس پر کوئی اعتبار نہیں کرتا جن کو تھوڑ بہت شک تھا وہ بھی نکل گیا ہے بھمبر میں برادری کی سیاست کرنے اور اس کو پروان چڑھانے والے اپنی موت آپ مرریے ہیں 25 خواتین اساتذہ نے تنگ آکر خود ریٹائرمنٹ لے لی اس وزیراعظم کو حساب دینا پڑیگاہم کارکنان کو کیا جواب دینگے ان کے ساتھ جو ظلم ہوا اس کا حساب کون دیگا دیانت کے دعوے دار نیپورے بھمبر کے لوکل گورنمنٹ کے فنڈ ایک اکاونٹ میں رکھے ہوے ہیں تاکہ الیکشن میں ضمیر خریدے جاسکیں یہ اتنا دیانت دار ہے کہکروڑوں میں زمین بیچ کر سترہ اٹھارہ لاکھ قیمت لکھ کر ٹیکس چوری کرنے والا وزیراعظم خود کو ایماندار کہتا ہے کیا کہنے 8 کروڑ روپے کا سودا 17 لاکھ روپے میں ٹیکس بچانے کے لیے جو وزیراعظم کرے وہ بے ایمانی نہیں تو کیا ہے باقی عوام سے ٹیکس وصول کررہے ہیں ۔جتنے لوگوں پر اس نے الزام لگایا پھر ان سے صلح کی اسمبلی شیطانی کھیل کا روح رواں موجودہ وزیراعظم یے جن لوگوں نے اسے مسلط کیا وہ ذمہ دار ہیں آج ملک میں افراتفری ہے نظریاتی انتشار ہے بے یقینی ہے اس کا ذمہ دار انوارالحق ہے یہ گالیاں بھی دلواتا ہے اور حکومت پاکستان سے پیسے بھی لیتا ہے مجھے کسی سے کوئی توقع نہیں اپنء جماعت سے بھی نہیں عوام سے ہے مسلم لیگ ن حکومت سے نکلے یا نا نکلے کارکن ن لیگ کا حکومت کے ساتھ نہیں وزرا باہر نہیں جاتے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ وزرا کو نہیں لینے دینگے ان کو نہیں مل سکتا کارکنان کا خون ہورہا ہے یہ چپ ہیں سابق ایس ایس پی عرفان سلیم نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ مجھے عزت اپنی ذمہ داری کو ایمانداری اور دیانت داری سے ادا کرنے پر ملی سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے اوپر ہمیشہ شفقت کی 2011 میں مجھے یہاں بھیجا گیا مگر میں نے صرف ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی ادا کی۔
واپس کریں