آل کشمیر نیوز پیپرز سوسائٹی فیک نیوز کے حوالے سے ذمہ دارانہ کردار ادا کرے، اس کے جملہ مسائل حل کریں گے ۔وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق
اسلام آباد (پی آئی ڈی) 24 جنوری 2025۔آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ریاست کو حقیقی معنوں میں ترق اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے ۔آزاد حکومت ریاستی میڈیا کو ہر ممکن وسائل مہیا کرے گی۔ حکومت اور میڈیا کی مشترکہ ذمے داری بنتی ہے کہ آزاد خطے کے مسائل کو کم کرنے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور فوجی دہشگردی کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے میں اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کریں.ایک ایسا نظام وضح کرنے کی کوشش کر رہا ہوں جو انسانی وسائل کو جدید خطوط پر بروئے کار لائے اور دولت کی منصفانہ تقسیم کی صلاحیت رکھتا ہو تاکہ معاشرے کے پسے ہوے طبقے کو اوپر اٹھایا جا سکے ۔زکوتہ خوروں اور مافیاز کا قلعہ قمع کر دیا ہے وہ سر پٹخ رہے ہیں مگر انہیں کوئی در نہیں مل رہا جہاں پناہ حاصل کر سکیں ۔ترقیاتی منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کئے ایک پائی کی کرپشن کوئی ثابت نہیں کر سکا ۔آل کشمیر نیوز پیپرز سوسائٹی کشمیری اخبارات کے مالکان کی نمائندہ تنظیم ہے یہ تنظیم فیک نیوز کے حوالے سے اپنے ذمہ دارانہ کردار ادا کرے اس کے جملہ مسائل حل کریں گے ۔وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار آل کشمیر نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر امجد چوہدری سے بات چیت کرتے ہوے کیا جنہوں نے جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی ۔وزیراعظم نے کہا کہ میڈیا کی تعمیری تنقید سر آنکھوں پر مگر آذادی صحافت کی آڑ میں افراتفری کسی بھی طرح عوام اور کشمیر کی آزادی کے لیے حوصلہ افزا نہیں ہو سکتی۔ جہاں کام ہوتے ہیں وہاں چھوٹی موٹی غلطیاں بھی ہوتی ہیں جنہیں درست کرنے کے لیے میڈیا کو مٹبت انداز میں نشاندھی کرنی چاہیے اور ساتھ ساتھ مثبت تجاویز بھی پیش کرنی چاہیے.انہوں نے کہا کہ حال ہی میں وزیراعظم پاکستان نے میرے حلقہ انتخاب بھمبر میں 3 ارب روپے کی لاگت سے بننے والے دانش اسکول کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا اور آزادکشمیر میں مزید دانش اسکول قائم کرنے کی یقین دہانی کروائی یہ وفاقی حکومت کا آزادکشمیر حکومت پر اعتماد کا مظہر ہے ،سرکاری اسکولوں میں معیار تعلیم کو بہتر بنایا جا رہا ہے حال ہی میں 2900 اساتذہ کی این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی کی گئی ہے اور کسی ضلع سے بھی کوئی میرٹ کی خلاف ورزی کی شکایت نہیں آئی ۔انہوں نے کہا کہ کہ دانش اسکولوں کے قیام سے پسماندہ علاقوں کے ذہین اور باصلاحیت طلباء کو معیاری تعلیم کے مواقع میسر آئیں گے اور یہاں سکول کشمیریوں کیلیے علم و دانش کا گہوارہ بنیں گے ۔وزیراعظم نے کہا کہ اتحادی حکومت کو بیس ماہ مکمل ہو چکے ہیں19 اپریل 2023 تک یہی سننے کو مل رہا تھا ریاست مالی طور پر کمزور ہے ۔میچور لائبلٹیز ادا کرنے کے بھی پیسے نہیں ہیں ۔بجٹ خسارہ ہے ۔تعمیر و ترقی اور انفراسٹرکچر کا پہيہ بالکل رک چکا تھا ۔ان حالات میں ریاست کو کون سنبھالے گا جب حلف اٹھایا تو ریاست کئی بحرانوں کا شکار تھی آئین و قانون کو پس پشت ڈال دیا گیا تھا اور فیصلے من مرضی سے ہوتے تھے میں نے آتے ہی سب کو آئین و قانون کا پابند بنایا پہلے چار ماہ ہوم ورک کیا اور پھر اس پر عملدرآمد شروع کرایا گیا ،ریاست بھر میں تمام دفاتر میں بائیو میٹرک نصب کی جا چکی ہے موسٹ سینیر وزیر اس عمل کی نگرانی کر رہے ہیں اس سے عوام کو سہولت مل رہی ہے کہ بیوروکریسی دفاتر میں موجود ہوتی ہے ،میرے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں تھی لیکن نیت خالص تھی ۔بے شک عمل کا دارو مدار نیت پر ہے ، دل میں خدا کا خوف ہے اور عوام کے لیۓ کچھ کرنے کا جذبہ ہے اسی لئے اللہ پاک کی مدد حاصل ہے، رٹھوعہ ھریام جیسے مردہ منصوبے پر کام شروع ہو چکا ہے،تعمیر و ترقی کے ایک سال میں جتنے منصوبے مکمل ہوے اتنے گزشتہ 30 سالوں میں مکمل نہ ہوے ۔کسی ایک منصوبے پر اپنے نام کی تختی نہیں لگوائی کئی جگہوں پر اپنے ہونہار طلباء و طالبات کو یہ موقع دیا ،تاریخی ہیلتھ پیکج پہلی بار جہاں ضرورت تھی وہاں دیے گئے ،انشاءﷲ بہت جلد تعلیمی پیکج بھی آنے والا ہے ،عوام کو پہلی بار سستی بجلی اور سستا آٹا دیا گیا ،غریبوں ،معذورں ،بوڑھوں اور یتیموں کے لیۓ سوشل پروٹیکشن پروگرام لانچ کیا گیا جس نے فلاحی ریاست کے تصور کو ژندہ کیا ہے جو اب ماند پڑ چکا تھا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سیکرٹیریٹ کے اخراجات میں نصف کمی کی گئی ،33 حلقوں میں 22 ارب کی رقم انفراسٹرکچر کے لیۓ ای ٹیندرنگ سے ٹھیکہ جات جاری کیۓ گئے ۔جن میں اب تک کسی کرپشن سکینڈل کی کوئی شکایت نہیں ملی ،ریاست کی تاریخ میں پہلی بار پہلی بار اپنے کنبے قبیلے کا پیٹ بھرنے کے بجاۓ 18 ارب روپے کا ریونیو جنریٹ کیا جس کا فائدہ عام عوام کو ہوا ۔انہوں نے کہا کہ جب تک قلم میں اختیار ہے یہ لوگوں کی فلاح وبہبود کیلیے استعمال ہو گا کسی کو اس میں رکاوٹ نہیں بننے دی جائے گی ۔وزیراعظم نے کہ کہ اللہ کے فضل و کرم سے چھوٹے ملازمین کی عزت نفس کو بحال کیا ہے آفیسران کی رہائش گاہوں پر کام کرنے والے چھوٹے ملازمین کو واپس دفاتر میں حاضر کیا ہے ،اللہ پاک مجھے اور ہمت عطا کرے کہ میں لوگوں کے کام آ سکوں ،مافیاز کیلیے میں ننگی تلوار کی مانند ہوں بڑے سے بڑے مافیاز سے ٹکرانے کی جرات رندانہ رکھتا ہوں اس لئے میرے خلاف عدم اعتماد کی خبریں چلتی رہتی ہیں ،انہوں نے کہا کہ اے کے این ایس کو جعلی ،جھوٹی اور بلاجواز خبروں پر کوئی پالیسی وضح کرنی چاہیے ،دروغ گوئی کی ویسے بھی اسلام میں ممانعت ہے اس لئے اخباری مالکان کو چاہیے کہ وہ خود ایک کمیٹی بنائیں جو فیک نیوز کا تدارک کر سکیں ۔انہوں نے صدر اے کے این ایس کو یقین دہانی کروائی کہ ان کے جملہ مسائل حل کئے جائیں گے۔ اس موقع پر صدر اے کے این ایس امجد چوہدری نے ریاستی پرنٹ میڈیا کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دھانی پر وزیر اعظم آزاد کشمیر کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ ان کے عوام دوست اقدامات کو ریاست بھر میں پذیرائی مل رہی ہے اور لوگ ان کے گورننس کے سٹائل سے مطمئن ہیں
واپس کریں