دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
یونیسکو اور وفاقی وزارت تعلیم کے تعاون سے آزاد کشمیر کے40سکولوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔ وفاقی سیکرٹری تعلیم محی الدین وانی
No image اسلام آباد ( کشیر رپورٹ)اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائینسی اور ثقافتی آرگنائیزیشن ( یونیسکو) اور پاکستان کی وفاقی وزارت تعلیم کے تعاون سے آزاد کشمیر کے40سکولوں کوجدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے ۔ اس سلسلے میں کل ( 25جنوری بروز ہفتہ ) اپر چھتر مظفر آباد میں نئے تجدید اور اپ گریڈ شدہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کا افتتاح کیا جائے گا۔.وفاقی سیکرٹری تعلیم محی الدین وانی نے ادارہ '' کشیر '' کو بتایا کہ یونیسکو اور اور وزارت کی طرف سے جزوی فنڈنگ سے اس سکول کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے کئی اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔ان جدید سہولیات میں بہتر ڈیجیٹل سیکھنے کے لئے سمارٹ سکرینز، آئی ٹی لیب ،گوگل کلاس روم کا انضمام اورکئی دیگر سہولیات شامل ہیں۔وفاقی سیکرٹری تعلیم محی الدین وانی نے مزید بتایا کہ آئندہ تین ہفتے کے دوران آزاد جموں وکشمیر کے مزید 39سکولوں میں اسی طرح کی تبدیلیوں سے انہیں جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سکولوں کو جدید سہولیات سے لیس کرنے کے عمل سے آزاد جموں و کشمیر کے نوجوان ذہنوں کو معیاری تعلیم اور جدید سہولیات سے بااختیار بنائیں گے۔
واپس کریں