دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
تیتری نوٹ آزاد کشمیر کے شہری کو بھارتی فوج نے لائین آف کنٹرول پہ گرفتار کر لیا
No image سرینگر( کشیر رپورٹ)کشمیر کو جبری طور پر تقسیم کرنے والی لائین آف کنٹرول پہ بھارتی فوج نے اتوار کو آزاد کشمیر کے ایک شہری کو گرفتار کیا ہے۔بھارتی فوج نے میڈیا کو بتایا کہ پونچھ ضلع کے سلوتری گائوں میں اطلاع ملنے پر بھارتی فوج نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس کی شناخت محمد فیض یاسر ولد فیض اکبر ساکنہ تیتری نوٹ آزاد کشمیر، عمر31سال کے طور پر ہوئی ہے۔بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ فوج اس شخص سے تفتیش کر رہی ہے اور بعد میں اسے پونچھ پولیس کے حوالے کر دیا جائے گا۔
واپس کریں