برطانیہ میں آکسفورڈ اور کیمرج یونیورسٹی میں کشمیر فائلز فلم پر پابندی لگا دی گئی
لندن( کشیر رپورٹ) برطانیہ میں آکسفورڈ اور کیمرج یونیورسٹی میں کشمیر فائلز فلم پر پابندی لگا دی گئی۔ یونیورسٹیوں کی انتظامیہ نے اس بات سے اتفاق کیا کہ فلم '' کشمیر فائلز'' کشمیریوں کے خلاف پروپیگنڈہ فلم ہے اور کیمونل ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔ان یونیورسٹیوں میں انڈیا کی نفرت انگیز فلم'' کشمیر فائلز'' پر پابندی کے فیصلے پر برطانیہ میں مقیم کشمیریوں میں وسیع پیمانے پر خیر مقدم کیا جا رہا ہے اور انہوں نے برطانوی یونیورسٹیوں کے اس فیصلے کو سراہا ہے۔
واضح رہے کہ '' دی کشمیر فائلز '' نامی فلم کے ذریعے ہندوستان کی مودی حکومت کے مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہندوستانی کے بھیانک انسانیت سوز مظالم، فوجی قتل و غارت گری کی کاروائیوں کا جواز پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
واپس کریں