سرکاری افسران کی پوسٹنگ ،تقرری اور ترقی کے لئے ' آئی ایس آئی' کو تصدیق اور سکریننگ کی ذمہ داری تفویض، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا نوٹیفیکیشن جاری
اسلام آباد ( کشیر رپورٹ) حکومت پاکستان نے تمام سرکاری افسران کی اہم پوسٹنگ، تقرریوں اور ترقیوں کی تصدیق اور سکریننگ کے لئے ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس (ISI)کو ذمہ داری تفویض کی ہے۔
حکومت پاکستان کے کیبنٹ سیکرٹریٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے2مئی2022کو جاری ہونے والے ایک نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ
سول سرونٹس ایکٹ 1973کے سیکشن 25کی سب سیکشن 1، بمعہ نوٹیفیکیشن نمبرایس آر او ۔1998.120(1)مورخہ 27فروری1998،وزیر اعظم نے ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس (ISI) کو بطور سپیشل ویٹنگ ایجنسی (SVA) تمام پبلک آفس ہولڈرز (افسروں کے زمرے)کو شامل کرنے، اہم پوسٹنگ/ تقرریوں اور ترقیوں کی تصدیق اور سکریننگ کے لیے نوٹیفائی کیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کا پی تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو بھی ارسال کی گئی ہیں۔
واپس کریں