مظفر آباد میں پرامن مظاہرین پر لاٹھی چارج کرنے کا حکم دینے والوں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے،پرامن مظاہرین پر تشدد قابل مذمت، قائمقام امیر جماعت اسلامی شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ
مظفرآباد( کشیر رپورٹ)جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے قائمقام امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ لبریشن فرنٹ کے زیراہتمام حریت راہنما یاسین ملک کی رہائی کے حوالے سے مظفرآباد میں یو این آفس کے سامنے پرامن مظاہرے پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال قابل مذمت ہے گرفتار شدگان فوری طور پر رہا کیے جائیں ہندوستان مقبوضہ کشمیرمیں بدترین مظالم ڈھارہا ہے جعلی مقدمات میں یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے یاسین ملک سمیت کشمیری قائدین کی رہائی کے لیے جدوجہد کرنا ہر کشمیری کا فرض ہے،پرامن مظاہرین پر لاٹھی چارج کرنے کے احکامات دینے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے،اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کو ان کا حق دلائے ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جارہا ہے اور اقوام متحدہ خاموش تماشا دیکھ رہی ہے کشمیریوں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی آواز اقوام متحدہ کے ذمہ داران تک پہنچائیں 5لاکھ کشمیری شہدا کا خون اقوام متحدہ کے سر ہے اقوام متحدہ بروقت کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے میں کردار ادا کرتی تو یہ مسئلہ حل ہو چکا ہوتا۔
واپس کریں