کشمیر پریمئر لیگ، KPL، وادی کشمیر کی کوئی ٹیم ہی شامل نہیں
مظفر آباد ( کشیر رپورٹ) مظفر آباد میں کشمیر پریمئر لیگ ، کے پی ایل کے دوسرے سیزن کے میچ جاری ہیں۔ اس میں سات ٹیمیں شامل ہیں جن میں باغ سٹالینز، جموں جانباز، کوٹلی لائنز، میرپور رائلز ، مظفر آباد ٹائیگرز، اوورسیز وارئیرز اور راولاکوٹ ہاکس شامل ہیں۔یوں آزاد کشمیر کے مظفر آباد ڈویژن سے ایک، میر پورڈویژن سے دو،پونچھ ڈویژن سے دو ٹیمیں ، بیرون ملک مقیم اور جموں کی ایک ایک ٹیم شامل ہے۔
یہ حیران کن اور تعجب انگیز بات ہے کہ کشمیر پریمئر لیگ کے نام سے ہر سال کھیلے جانے والے اس کرکٹ ٹورنامنٹ میں کشمیر کی کوئی ٹیم ہی شامل نہیں ہے یعنی وادی کشمیر، جو اصل کشمیر ہے اور جس کشمیر میں جاری تحریک آزادی کو دنیا میں اجاگر کرنے کے نام پر اس کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز کیا گیا ہے ، اس کی کوئی ٹیم ہی شامل نہیں۔ یوں یہ ضروری ہے کہ اگلے سیزن سے کشمیری حریت پسندوں کی نمائندگی میں کشمیر فائٹرز کے نام سے آٹھویں ٹیم کو شامل کیا جائے۔
واپس کریں