روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے قریبی ساتھی قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے، ماسکو میں کا ر بم دھماکے میں ان کی بیٹی ہلاک
ماسکو (کشیر رپورٹ) روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے قریبی ساتھی الیگزینڈر ڈوگین کی بیٹی ماسکو میں کار بم دھماکے میں ہلاک ہو گئی، الیگزینڈر ڈوگین نے بیٹی کے ساتھ کار میں روانہ ہونا تھا لیکن عین وقت پر وہ دوسری کار میں سفر کرنے کی وجہ سے قاتلانہ حملے سے محفوظ رہے۔ الیگزینڈر ڈوگین روس کے یوکرین پہ حملے کے منصوبہ کار بتائے جاتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتن کا برین کہے جانے والے سیاسی تجزیہ کار الیگزینڈر ڈوگین کی بیٹی کی گاڑی میں ہفتے کی رات ماسکو میں دھماکہ ہوگیا۔ دھماکے میں ڈاریا کی موت ہوگئی۔ ڈاریا ڈوگین کی کار میں تقریبا 9.45 بجے موزہسکوئے ہائی وے پر دھماکہ ہوا۔ عینی شاہدین نے دعوی کیا کہ دھماکہ سڑک پر ہوا۔ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ گاڑی آگ کا گولہ بن گئی۔ الیگزینڈر ڈوگین جائے وقوعہ پر پہنچے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ الیگزینڈر ڈوگین نے اپنی بیٹی کے ساتھ کار میں روانہ ہونا تھا لیکن عین وقت پہ وہ ایک دوسری کار میں بیٹھ گئے۔ بم کار کے نیچے ڈرائیونگ سیٹ کی طرف نصب کیا گیا تھا۔ الیگزینڈر ڈوگین کی بیٹی کی عمر 29سال تھی۔
واپس کریں