کشمیری نوجوانوں کو بھارت کے حوالے کرنے کا فیصلہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی،انہیں آزاد کشمیر رہنے دیا جائے، سید عبداللہ گیلانی
اسلام آباد ( کشیر رپورٹ) آزاد کشمیر و پاکستان میں سینئر حریت رہنما ، سید علی شاہ گیلانی کے نمائندے سید عبداللہ گیلانی نے کہا ہے کہ کشمیری نوجوانوں کو بھارت کے حوالے کرنے کا فیصلہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، ان دونوں کشمیری نوجوانوں کو آزاد کشمیر میں رہنے دیا جائے جو ریاستی باشندے ہونے کے ناطے ان کا حق ہے۔
سید عبداللہ گیلانی نے ایک بیان میں کہا کہ آزاد کشمیر ہائیکورٹ اس معاملے کا از خود نوٹس لے اور ان دونوں کشمیری نوجوانوں کی آزاد کشمیرمیں رہائش کو یقینی بنائے۔انہوں نے کہا کہ حیرت ہے ریاستی اکائی گلگت کے جج صاحب اپنی ریاست کی قانونی حیثیت اور اپنے شہریوں کے حقوق سے اس قدر نابلد ہیں، ہم عدالت کے اس غیر قانونی حکم کی بھرپور مزمت کرتے ہیں۔
واپس کریں