کشمیری فریڈم فائٹرز کا نوگام بائی پاس پہ بھارتی فورسز پہ حملہ،بجبہاڑہ میں بھارتی فورسز کے کیمپ پہ حملہ
سرینگر۔ بائی پاس پر کشمیری فریڈم فائٹرز نے سی آر پی ایف کی گشتی پارٹی پرشدید فائرنگ کی ۔ فائرنگ کے بعد فریڈم فائٹرز فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ بھارتی فورسز اہلکاروں نے جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران کئی منٹوں تک دوبدو گولیوں کا تبادلہ جاری رہا۔ گولیوں کا تبادلہ تھم جانے کے بعد سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر آپریشن شروع کیا تاہم اس دورانفریڈم فائٹرز کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ پولیس ذرائع نے صحافیوں کو بتایا کہ ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر مفرور جنگجووں کی تلاش شروع کی گئی ہے۔ادھر آرونی بجبہاڑہ علاقے میں شام دیر گئے اس وقت سنسنی پھیل گئی جب کشمیری فریڈم فائٹرزنے سی پی ایف کیمپ پر یو بی جی ایل داغا جو زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا ۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
واپس کریں