علماء اپنی تقریروں میں کشمیری نوجوانوں کو ہندوستان کے خلاف بھڑکا رہے ہیں، مزید علماء گرفتار کئے جائیں گے، ایڈیشنل ڈی جی پولیس مقبوضہ کشمیر
سرینگر(کشیر رپورٹ) ہندوستانی حکام نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کئی دیگر علماء کے خلاف بھی ایسی اطلاعات ہیں کہ وہ نوجوانوں کو ہندوستان کے خلاف بھڑکا رہے ہیں، ان علماء کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔کشمیر کے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ADGP) وجے کمار نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ گرفتار کئے جانے والے علماء نوجوانوں کو ہندوستان کے خلاف بھڑ کا رہے تھے اس لئے انہیں پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے، مزید علماء کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔وجے کمار نے کہا کہ گرفتارکئے گئے علماء کو کئی بار وارننگ دی گئی تھی لیکن اس کے باوجود انہوں نے مساجد میں ا پنی تقریروں کے دوران کشمیری نوجوانوں کو ہندوستان کے خلاف بھڑکانے کا سلسلہ جاری رکھا۔"اطلاعات ہیں کہ کچھ دیگر علما بھی ایسا ہی کر رہے ہیں، ان کے خلاف بھی مقدمہ درج کر کے انہیں بھی گرفتار کیا جائے گا۔وجے کمار نے مزید کہا کہ ان کے پاس ان پر قابو پانے کے لیے دیگر قانونی آپشنز موجود ہیں۔
واپس کریں