آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کی وضاحت،اثاثہ جات کی وصولی اور مہاجرین حلقوں میں ریٹرننگ افسران کی تعیناتی
No image مظفر آباد(13جون2021)ترجمان آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے بعض افراد کی جانب سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خبروں کے حوالہ سے کہاہے کہ پاکستان میں مقیم مہاجرین جموں و کشمیر کے حلقہ ایل اے۔39 جموں۔6 کی انتخابی فہرستہا میں متاثرین منگلا ڈیم کو بطور ووٹر درج نہیں کیا گیا ہے، درست نہیں ہے۔ آزاد جموں و کشمیر الیکشنز ایکٹ 2020 کی رو سے پاکستان میں مقیم مہاجرین جموں و کشمیر کے12 حلقوں کے لیئے سال 2016 کی انتخابی فہرستہاکو تیار / Update کرنے کے لیئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کو بطور رجسٹریشن آفیسر جبکہ ریجنل الیکشن کمشنرز کو بطور ریوائزنگ اتھارٹیز تعینات کیا گیا تھا۔ لہذا قانونی طور پر دونوں اتھارٹیز کی ذمہ داری تھی کہ وہ پاکستان میں مقیم مہاجرین جموں و کشمیر کے12 حلقوں کے لیئے انتخابی فہرستوں کی تیاری باقاعدہ شمارکنندگان کے ذریعہ صاف و شفاف اور غیر جانبدارانہ طور پر مرتب کریں ۔ رجسٹریشن افسران نے انتخابی فہرستوں کی تیاریUpdation/کے لیئے مقررہ مراحل میں ابتدائی رجسٹریشن کا کام شمارکنندگان کے ذریعے سال 2016 میں تیاری کی گئی انتخابی فہرستہا کو Verify کرتے ہوئے موجودہ اور نئے رائے دہندگان کا بائیو ڈیٹا حاصل کر کے ابتدائی فہرستوں کو مشتہر کیا جن پربمطابق شیڈول اعتراضات/ کلیمزحاصل کیئے گئے۔ ریوائزنگ اتھارٹیز نے اعتراضات / کلیمز داخل کرنے والے اشخاص کو سماعت اور چھان بین کے بعد فیصلہ جات صادر کیے جس کے مطابق رجسٹریشن افسران نے درستی عمل میں لاتے ہوئے حتمی انتخابی فہرستہا کو مشتہر کیا۔اور اس سارے عمل میں دیگر کسی اتھارٹی کو مداخلت کی اجازت نہ تھی۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستہا کی تیاری /Updation کے ہر عمل کے لیئے باقاعدہ شیڈول جاری کیا ہوا تھا۔اسطرح نتخابی فہرستہا کی تیاری کے پہلے مرحلہ پراگر کسی اہل شخص کا نام انتخابی فہرستہا میں درج ہونے سے رہ گیا تھا تو وہ ریوائزنگ اتھارٹی کے پاس کلیم داخل کر کے اپنانام درج کروا سکتا تھا اگر پھر بھی کسی اہل شخص کا نام حتمی انتخابی فہرستہا میں درج ہونے سے رہ گیا تھا تو وہ الیکشن کمیشن سے رجوع کر سکتا تھا۔ اس وقت بھی ایسے کسی Issue کی نسبت کوئی شخص مطابق ضابطہ الیکشن کمیشن سے رجوع کرتا ہے تو الیکشن کمیشن مطابق ضابطہ نہ صرف شکایت کو سنے گا بلکہ ضابطہ کے اندر رہتے ہوئے موجود حل بھی نکالے گا ۔لہذا سوشل میڈیا پرکسی شخص کا اپنی غلطی / غفلت کو الیکشن کمیشن پرڈال کر بلا تحقیق بدنام کرنا قانو ن کی خلاف ورزی ہے۔

آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے آزاد جموں وکشمیر الیکشنز ایکٹ 2020 کی دفعہ 78 کے تحت آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے آمدہ انتخابات میں آزادکشمیر سے حصہ لینے والے امیدواران سے ان کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کے اثاثہ جات کے گوشواروں کی وصول کے لیے آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کے افسران ارشد محمود اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی، عبدالحکیم شیخ اسسٹنٹ الیکشن کمشنر جہلم ویلی، محمد جاوید SC دفتر اسسٹنٹ الیکشن کمشنر میرپور، عمر لیاقت ڈسٹر کٹ الیکشن افسر بھمبر، محمد الطاف خان انچارج دفتر ڈسٹرکٹ الیکشن افسر باغ، سردار محمد ارشاد خان ڈسٹرکٹ الیکشن افسر کہوٹہ حویلی، عثمان منیر سانولہ ڈسٹرکٹ الیکشن افسر سدھنوتی، سید راشد حسین شاہ SCدفتر اسسٹنٹ الیکشن کمشنر راولاکوٹ، میاں عبدالباسط ڈسٹرکٹ الیکشن افسر نیلم، محمد صغیر مغل نگران مرکزی دفتر الیکشن کمیشن مظفرآبادکو مامور کرنے کی منظوری دی ہے۔افسران تفویض کردہ اضلاع سے متعلقہ امیدواران سے ان کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کے اثاثہ جات کے گوشوارے 20 روپے کے اسٹامپ پیپر پر مع نقل شناختی کارڈ وصول کرکے ہر امیدوار کو وصولی رسید جاری کریں گے جو وہ کاغذات نامزدگی کے ساتھ شامل کرکے ریٹرننگ افسر کو پیش کریں گے۔ امیدوار کے مکمل کوائف رسید کی کاونٹر فائل پر بھی درج کی جائے گی اور کاغذات نامزدگی کے لیے مقررہ تاریخ کے فورا بعد جملہ امیدواران کے گوشوارہ اثاثہ جات کے علاوہ ہر ایک امیدوار کو جاری شدہ رسید کی کاونٹر فائل متعلقہ امیدوار کے گوشوارہ کے ساتھ شامل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے مرکزی دفتر کو بغرض ریکارڈ ارسال کریں گے۔

چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں وکشمیر نے الیکشنز ایکٹ 2020 کی دفعہ 78 کے تحت حاصل اختیارات کو آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے پاکستان میں مقیم مہاجرین جموں وکشمیر کے 12 حلقہ جات میں تعینات شدہ ریٹرننگ افسران کو تفویض کرنے کی منظوری دی ہے۔ ریٹرننگ آفیسران آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 2021 میں حصہ لینے والے امیدواران سے ان کے منقولہ و غیر منقولہ اثاثہ جات کے گوشوارے 20 روپے کے اسٹامپ پیپر پر وصول کرکے امیدواران کو اس کی رسید فراہم کریں گے جو کاغذات نامزدگی کے ساتھ شامل کر کے ریٹرننگ آفیسر کو پیش کریں گے۔ ریٹرننگ افسران اپنے حلقہ سے متعلقہ امیدواران کی طر سے جمع کروائے گے اثاثہ جات کے گوشوارہ جات الیکشن کمیشن کو ملاحظہ کے لیے ارسال کریں گے۔

واپس کریں