مقبوضہ جموں وکشمیر کے14بھارت نواز سیاسی رہنمائوں کو بھارتی وزیر اعظم مودی کی طرف سے ملاقات کی دعوت
No image سرینگر( کشیر رپورٹ) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے مقبوضہ جموں وکشمیر کے 14بھارت نواز سیاسی رہنمائوں کو 24جون کو ملاقات کی دعوت دی گئی ہے۔بھارتی وزارت داخلہ کے سیکرٹری اجیت بھالا نے ان رہنمائوں کو ملاقات کا دعوت نامہ پہنچادیا ہے۔وزیر اعظم مودی کی طرف سے دعوت نامہ ملنے والوں میں نیشنل کانفرنس کے فاروق عبداللہ،عمر عبداللہ،پی ڈی پی کی محبوبہ مفتی، پیپلز کانفرنس کے سجاد لون،مظفر بیگ،کانگریس کے غلام نبی آزاد،تارا چند،جی اے میر،بی جے پی کے نرمل سنگھ،کویندر گپتا،اپنی پارٹی کے الطاف بخاری، سی پی آئی ایم کے یوسف تریگامی اور پینتھر پارٹی کے بھیم سنگھ شامل ہیں۔
اطلاعات کے مطابق بھارتی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیر میں الیکشن کرانے کا پروگرام رکھتی ہے ۔وزیر اعظم مودی کی مقبوضہ جموں وکشمیر کے بھارت نواز رہنمائوں کو ملاقات کی اس دعوت سے واضح ہوتا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنے عزائم کی تکمیل کے لئے کشمیریوں کے خلاف بدترین ریاستی ظلم و جبر کے ساتھ ساتھ اب سیاسی حربہ بھی استعمال کرنا چاہتا ہے اور اس کے لئے مقبوضہ کشمیر کے بھارت نواز سیاسی رہنمائوں کو استعمال کیا جا رہاہے۔
واپس کریں