الیکشن کمیشن کی تردید
No image مظفرآباد ۔ ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق روزنامہ سیاست سمیت مختلف اخبارات میں جمعتہ المبارک مورخہ 18 جون 2021 کو تحریک لبیک کے حوالہ سے چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر سے منسوب خبر شائع کی گئی۔ چیف الیکشن کشنر نے تحریک لبیک کے حوالہ سے کوئی اخباری بیان جاری کیا نہ ہی کسی اخباری نمائندہ کو اس نسبت کوئی موفق دیا۔ اسطرح چیف الیکشن کمشنر کا موقف لیے بغیر ان کی طرف سے منسوب خبر مختلف اخبارات میں شائع کر دی گئی جو قابل مواخذہ فعل ہے۔ اخبارات کے خلاف کاروائی کے لیے تحریک کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن اپنی پریس ریلیز صرف ترجمان کے ذریعہ جاری کرتا ہے۔
واپس کریں