ہندوستان سے تعلقات میں مسئلہ کشمیر کلیدی حیثیت، کشمیریوں کی سیاسی،اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔جنرل قمر جاوید باوجوہ
No image راولپنڈی 6ستمبر2021( کشیر رپورٹ) پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ' جی ایچ کیو' میں یوم دفاع و یوم شہداء کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ مشرقی سرحدوں میں2019کے بعد کئی نازک لمحات آئے ہیں،مگر پاکستان نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ذمہ دار اور امن پسند ریاست ہونے کا ثبوت دیا،تاہم ہماری امن کی خواہش کوہماری کمزور ی نہ سمجھا جائے،ہم کسی بھی جارحیت کا بھر پور مقابلہ کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ پاکستان آرمی کے سربراہ نے کہا کہ میں یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ پاکستان اور ہندوستان کے تعلقات کے درمیان کشمیر کا مسئلہ کلیدی حیثیت رکھتا ہے،ہم کشمیر کے بارے میں ہندوستان کے 5اگست2019کے تمام یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کو رد کرتے ہیں،جو تمام بین الاقوامی اصولوں کے منافی ہیں،ہم کشمیری عوام کے جذبہ حریت ،شہیدوں کی قربانیوں اور خاص طور پر سید علی شاہ گیلانی کی طویل اور عظیم جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ ہم ہر سطح پہ اپنے کشمیری بھائیوں کی سیاسی،اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔
واپس کریں