پاکستان حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کی مد میں آزاد کشمیر کو5ارب 90 کروڑ کے فنڈزجاری کر دیئے
No image اسلام آباد7ستمبر(اے پی پی)حکومت پاکستان نے آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کی مد میں آزاد کشمیر حکومت کو 5ارب 90 کروڑ کے فنڈزجاری کر دیئے ہیں ۔رواں مالی سال میں آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے حکومت پاکستان نے32 ارب 3 کروڑ سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔
حکومت پاکستان کی سرکاری نیوز ایجنسی ''اے پی پی'' نے منگل کو بتایا کہ وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں آزادکشمیر کے لئے مجموعی طور پر اب تک 5 ارب 90 کروڑ 79لاکھ 81ہزار روپے کے فنڈزجاری کردیئے ہیں۔پلاننگ کمیشن کے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے اس بلاک کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 32 ارب 3 کروڑ 99 لاکھ روپے سے زائدکے فنڈز مختص کئے ہیں۔
واپس کریں