چین کے خلاف امریکہ، آسٹریلیا، جاپان اور ہندوستان کے اتحاد کا سربراہی اجلاس
No image واشنگٹن( کشیر رپورٹ)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر امریکہ کی سربراہی میں چین کے خلاف بحر ہند کے سمندروں میں کنڑول مضبوط بنانے کے لئے قائم چار ملکی جنگی اتحاد ی ملکوں کا اجلاس امریکہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں امریکہ، آ سڑیلیا ، جاپان اور ہندوستان کے سربراہان نے شرکت کی۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ہم چاروں بڑے جمہوری ملک باہمی تعاون کی طویل تاریخ رکھتے ہیںاور ہم چیلنج کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاروں ملک پہلی بار 2004 میں اکٹھے بیٹھے تھے تاکہ انڈو پیسیفک میں ایک ساتھ ملک کر کام کر سکیں۔مودی نے کہا کہ چار وں ملکوں کا یہ اتحاد '' فورس فار گلوبل گڈ'' کے لئے کام کرے گا،اور ہمارا یہ اتحاد بحر ہند اور ارد گرد کے سمندری علاقوں میں کنٹرول مضبوط بنائے گا۔
آسٹریلیا کے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم انڈو پیسیفک کو آزاد علاقہ رکھنا چاہتے ہیں،یہ اتحاد جمہوریت کے لئے بھی کام کرے گا،تبدیل ہوتی دنیا میں ہمیں کئی چیلنجز کا سامنا ہے،انڈو پیسیفک اس حوالے سے بھی بہت اہمیت اختیار کر چکا ہے،یہ علاقہ مواقع رکھتا ہے،یہ علاقہ سب کے لئے کھلا رہنا چاہئے اور اس بارے میں تنازعات عالمی قوانین کے تحت مزاکرات سے حل کرنے چاہئیں۔جاپانی وزیر اعظم سوگانے بھی اس موقع پر اپنے ملک کی پالیسی بیان کی۔
امریکہ ،آسٹریلیا،جاپان اور ہندوستان کی بحری افواج نے بحر ہند اور چین کے ساتھ کے سمندری علاقوں میں اپنی بالادستی قائم کرنے کے لئے مشترکہ بحری کاروائیوں کا سلسلہ شروع کیا ہے تاکہ ااس سمندری راستے میں چین کی آمد و رفت میں خلل ڈالا جا سکے۔
واپس کریں