پولیس اور جنگلات کے اہلکاران پر 400 سے زائد مسلح افراد کا حملہ، اہلکاران اغوا کر لیئے
No image تائوبٹ،نیلم ویلی ( کشیر رپورٹ) نیلم ویلی کے بالائی علاقے تائوبٹ کے مقام سے غیر قانونی طریقے سے چلاس کی طرف سمگل کی جانے والی قیمتی جڑی بوٹی کی اطلاع ملنے پر محکمہ جنگلات کیل ڈویژن کے DFO مقرب خان نے چوکی آفیسر جانوئی نصیر ہمدانی کے ساتھ کاروائی کرتے ہوئے 49 بوری جڑی بوٹی اپنے قبضے میں لے لی۔جڑی بوٹی 2 پرائیویٹ جیپوں کے ذریعے کیل منتقل کرتے ہوئے پھلاوئی کے مقام پر 400 سے زائد افراد نے حملہ کر دیا۔ حملہ کرنے والے لوگوں میں بڑی تعداد میں مسلح افراد تھے جبکہ اکثر لوگوں نے ڈنڈے اور پتھروں کے ذریعے حملہ کیا ۔ حملے میں ڈی ایف اور کیل اور چوکی آفیسر جانوئی معمولی زخمی ہوئے جبکہ دیگر اہلکاران بھی زخمی ہو گئے ۔حملہ آوروں نے جڑی بوٹی والی گاڑیاں جنہیں پولیس اور جنگلات کے دو اہلکاران چلا رہے تھے اہلکاران کو اسلحے کی نوک پر گاڑیوں سمیت اغوا کر لیا ہے ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہیں آفیسران جنگلات آٹھمقام سے ڈی ایس پی نیلم کے ساتھ اضافی نفری لے کر پھلاوئی کی طرف روانہ ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے سردار ممتاز سکنہ پھلاوئی کی سربراہی میں حملہ کیا اور اہلکاران اور کو زخمی کرنے کے ساتھ گاڑیاں چھین کر اہلکاروں کو اغوا کر کے لے گئے۔
واپس کریں